<سبز چائے کے استعمال سے وزن گھٹانے میں کافی مدد ملتی ہے۔ جسکی وجہ سے جسمانی نظام کو مزید چست و چالاک بنایا جا سکتا ہے۔
<سبز چائے کے استعمال سے شوگر کو کنٹرول میں رکھا جا سکتا ہے۔ شوگر کے ساتھ ساتھ قلبی امراض کے روک تھام میں بھی اس کا استعمال مفید ہے۔
<سبز چائے جسم میں موجود چکنے پر کو کم کر دیتا ہے۔ اور حسب ضرورت چکنا پن جسم میں باقی رکھتا ہے۔
<سبز چائے نہ صرف جسمانی اعضا اور نظام کے سلامتی میں مفید ہے بلکہ وہ دانتوں کو مختلف امراض کے لاحق ہونے سے روکتا ہے۔
<سبز
چائے میں امونیم ایسڈ موجود رہتا ہے جو انسان کو ڈپریشن سے دور رکھتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سبز چائے ہاضمہ درست رکھنے اور امراض قلب میں مفید ہے، امریکا میں کی گئی تحقیق کے مطابق سبز چائے میں کیفین کی انتہائی کم مقدار اور بہت بڑی مقدار میں اینٹی اوکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے صحت کیلئے اس کا استعمال فائدہ مند ہے۔
ماہرین کے مطابق باقاعدگی سے سبز چائے پینے سے جسم کا درجہ حرارت قابو میں رہتا ہے اور ہاضمہ بھی درست رہتا ہے جبکہ سبز چائے جگر اور ذیابیطس کے مرض میں بھی مفید ہے۔